بھارتی انتہا پسند نیوز چینل کا باحجاب لڑکی کو نوکری دینے سے انکار

377

بھارت کے انتہا پسند ہندو طبقے نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک باحجاب لڑکی کو نیوز چینل میں نوکری دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر اردو کے مطابق یہ واقعہ علی گڑھ ہونیورسٹی کی طالبہ غزالہ احمد کے ساتھ پیش آیا۔

غزالہ احمد نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے مقامی نیوز چینل میں نوکری کیلئے درخواست دی۔

امیدوار کی اہلیت پر اطمنان اور دستاویزات کی تکمیل کے بعد ادارے نے غزالہ احمد کا انتخاب کردیا تھا تاہم جب لڑکی کے باحجاب ہونے کا علم ہوا تو ادارے نے انہیں ملازمت دینے سے انکار کردیا۔