پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

116

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) کے چکوٹھی سیکٹر پر پاکستان کی جاسوسی کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر پاکستان کی حدود میں 500 میٹر تک داخل ہوگیا تھا۔ یہ رواں سال کا 11واں کواڈ کاپٹر تھا جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔