کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

119

راولپنڈی(صباح نیوز) بھارتی فورسز نے ایک بار پھرکنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے بیڈوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فورسز سے فائرنگ میں تبادلے میں پاک فوج کا 39سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگیا جو ضلع چکوال کا رہائشی تھا ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاع ہے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک پاک فوج کے کئی جوان اور عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔