قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

180

ح م۔ ع س ق۔ اِسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے (رسولوں) کی طرف وحی کرتا رہا ہے۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اْسی کا ہے، وہ برتر اور عظیم ہے۔ قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اْس کی تسبیح کر رہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں درگزر کی درخواستیں کیے جاتے ہیں آگاہ رہو، حقیقت میں اللہ غفور و رحیم ہی ہے۔ جن لوگوں نے اْس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی اْن پر نگراں ہے، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو۔(سورۃ الشوری:1تا6)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اُسے اس کے بدلے ایک نیکی ملے گی، اور ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جائے گی، میں نہیں کہتا ’’الم‘‘ ایک حرف ہے، بلکہ ’’الف‘‘ ایک حرف ہے، ’’لام‘‘ ایک حرف ہے اور ’’میم‘‘ ایک حرف ہے‘‘۔ (جامع ترمذی)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ؐ نے ارشاد فرمایا: ’’مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے معلق رہتی ہے جب تک کہ اس کی ادائیگی نہ کر دی جائے‘‘۔ (ترمذی)