بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

99

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار لیاقت شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بیدوری سیکٹر پر پاک فوج کی چوکیوں اور
شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور مو¿ثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں حولدار لیاقت شہید ہوگیا جن کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے تھا۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں اور مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے باعث کئی شہری اور جوان شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔