اوورسیز پاکستانی زراعت پر سرمایہ کاری کریں، فوادچودھری

95

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی زراعت کے شعبے پر سرمایا کاری کریں،ترقی یافتہ ممالک نے ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا، ہمیں بائیو ٹیکنالوجی، سٹینڈرڈائزیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ
سمندر پار پاکستانی اگر لائیو اسٹاک میں سرمایا کاری کریں تو ہم ان کہ معاونت کریں گے اداروں میں اصلاحات کا مقصد آگے بڑھنا ہے، دنیا نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی حاصل کی زراعت پاکستان کی آمدنی کا بہترین ذریعہ ہے، زراعت، کیمیکل اور مشینری میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، ٹیکنالوجی سے ہی ہم معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں ملک کو جو بھگتنا پڑا اس پر سائنس و ٹیکنالوجی کو کم ہی فرق پڑا صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہمیں کوئی تعاون نہیں مل رہا، پنجاب اور سندھ سے ہمیں تعاون کی ضرورت ہے۔