مقبوضہ کشمیر، پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

115

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ پولیس نے ضلع حاجن علاقے میں پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساﺅتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کچھ نامعلوم افراد نے حاجن قصبے میں پاکستانی پرچم لہرائے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عہدیدار نے بتایا اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تفتیش کے دوران میر محلہ حاجن سے 3 افراد مجیب شمس ، تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔