حکومت برطانیہ کو قادیانیوں کے دجل سے آگاہ کرے‘ مجلس احرار

87

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان برطانیہ کو دوٹوک الفاظ میں قادیانیوں کے دجل و فریب سے آگاہ کرے۔مرکزی امیر سید عطا المہیمن بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قادیانی نواز برطانوی رپورٹ کے خلاف قرار دادکی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ستمبر 2020میں قادیانیوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرکے ستمبر 1974کی یاد تازہ کر دی ہے۔علاوہازیں مجلس احراراسلام کے مرکزی رہنماو¿ں سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ایک مرتبہ پھر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس قرار دادکو قومی اسمبلی کے فلور تک بھی پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشیں کھل کر سامنے آ چکی ہیں۔لیکن مجاہدین ختم نبوت ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔