ناقص کارکردگی پر وزیراعظم کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہےے‘ کائرہ

104

شیخوپورہ (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘ خصوصاً پنجاب ایک نا اہل وزیر اعلیٰ کے سپرد کیا گیا ہے‘ ناقص ترین کارکردگی پر وزیراعظم کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہےے‘ خلائی مخلوق کو بھی اپنی حدود کے اندر رہنا چاہےے‘ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے میاں مشتاق حسین ڈوگر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ کراچی کو دیا گیا وفاقی پیکج کوئی احسان نہیں‘2 سال سے سندھ کے حصے کے پیسے روکے بیٹھا ہے جس کی ادائیگی کردی جاتی تو سندھ حکومت کراچی سمیت سندھ بھر کے جاری تمام منصوبے مکمل کرچکی ہوتی۔