سابق ڈی آئی جی شہاب مظہر کے بیٹے کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا‘ ملزم کو عمر قید

96

کراچی (نمائندہ جسارت)جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ماڈل ٹرائل کورٹ نے سابق ڈی آئی جی شہاب مظہر کے بیٹے عمر شہاب کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فقیر محمد کو عمر قید کی سزا سنا دی‘ ملزم کو ڈکیتی کا جرم ثابت پر7 سال قید کی سزا سنائی گئی ‘ ملزم کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا‘ ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عاےد کیا گیا ہے ۔ واضح ہے کہ ملزم نے2017ءمیں ڈیفنس کے علاقے میں سابق ڈی آئی جی پشاور مظہر شہاب کے بیٹے عمر شہاب کو قتل کردیا تھا ۔