چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیران خان کی تقرریوں پر جواب داخل نہ کرانے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا جواب نہ دینےوالےمشیروں کااخبارمیں اشتہارجاری کردیں، وزیراعظم کو احکامات جاری کریں کہ مشیروں کوجواب کاکہیں؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست پرچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سماعت کی تو وزیراعظم، شہزاد اکبر، شہزاد قاسم اور وزارت قانون نےجواب جمع کرادیا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےجواب دینےکیلئےمہلت مانگ لی جب کہ جواب جمع نہ کرانے پر عبدالرزاق داؤد، امین اسلم کودوبارہ نوٹس بھیج دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ میڈیا کے مطابق حفیظ شیخ کے اکاؤنٹ میں 25 ہزار روپے اور ایک بیگ ہے، جن مشیروں نے جواب نہیں دیا تو کیا پرنسپل سیکریٹری کو آرڈرکریں پھر حکومتی وکلا نے رونا ہے کہ پرنسپل سیکریٹری کونہ بلوائیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا جواب نہ دینےوالےمشیروں کااخبارمیں اشتہارجاری کردیں، وزیراعظم کو احکامات جاری کریں کہ مشیروں کوجواب کاکہیں؟