کینیا میں مارچ سے جاری کوروناوائرس لاک داؤن کے باعث اسکولوں کی آمدنی ختم ہوکے رہ گئی ہے جبکہ کئی پرائیوٹ اسکولز دائمی طور پر بند ہونے کے قریب ہیں۔
نیوز ایجنسی رائیٹرز کے مطابق 7 ماہ سے مسلسل جاری لاک داؤن کے باعث کینیا کے اب متعد اسکولوں نے آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی کلاسز کو پولٹری فارم میں تبدیل کردیا ہے۔
ایک مقامی اسکول کے ڈائریکٹر جیمز کنگو نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی الصبح اٹھنا اور خالی کلاسز کو دیکھنا ایک کرب کا باعث تھا جبکہ دوسری جانب اسکول کی آمدنی بھی لاک ڈاؤن کے باعث ختم ہوگئی ہے۔ ان حالات میں پولٹری فارم کھولنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ کینیا میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 35,603 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 612 ہے۔