پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے قلات میں گیس کے بڑے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریافت شدہ گیس کے دخائز کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کا رقبہ 1 کھرب کیوبک فِٹ پر مبنی ہوسکتا ہے۔
پی پی ایل کے مطابق قلات کے مرتفع پر مرگند بلاک، بلوچستان میں مورگندھ X-1کنوئیں سے گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ یہ پاکستان میں ہونے والی مغربی طرز کی جدید ترین دریافت ہے۔
ادارے کے مطابق اس دریافت مستقبل میں ایک نئے ذیلی بیسن میں دریافتوں کے لئے نئی راہ ہموار کی ہے۔ یہ نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے مقابلے میں زیادہ ذخائر کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔