محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

132

پشاور(اے پی پی )محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق9th،10th,11thاور 12thکی کلاسزکو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔تمام تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔ اسکول اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔