پاک افغان سرحد پر پر تشدد کارروائیوں کا مقصد امن عمل سبوتاژ کرنا ہے، ترجمان پاک فوج

118

راولپنڈی ( اے پی پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابرنے کہاہے کہ پاک افغان سرحدکے دونوں طرف پر تشدد واقعات میں اضافے کا مقصد افغان امن عمل کو متاثر کرنا ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھلے دل سے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور ترقی کاخواہش مند ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزیدکہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خرابی پیدا کرنے والوں کو شکست دیں گے۔