اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) محمد عبد الشکور ، صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے کہا ہے کہ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔الخدمت اس وقت کراچی بلوچستان پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متاثرین سیلاب میں ترپال ، خیمے اور روز مرہ کی اشیاء روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کر رہی ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور کا کہنا تھا کہ خوشاب، کوٹلی آزاد کشمیر، چترال و گلگت ، اندرون و بیرون سندھ میں راشن تقسیم کرنے کا کام جاری ہے۔ محمدعبد الشکور کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن نہ صرف ڈیزاسٹر کے حالات میں متاثرین کی مدد کرتی ہے بلکہ تعلیم، کفالت یتامی، صاف پانی، صحت عامہ، رفاہ عامہ ، مواخات اور دیگر شعبہ جات میں خدمت خلق کا کام سر انجا دے رہی ہے۔