برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا سے بچاؤ کے پیش نظر سماجی فاصلے کے نئے قوانین متعارف کروادئیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سماجی فاصلے کے پیش نظر 6 سے زائد افراد کے میل جول پر پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزائیں دی جائیں گی۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دکھی دل کے ساتھ سماجی فاصلے پر زور دے رہے ہیں، سماجی فاصلے کے نئے قوانین کا اطلاق پیر سے ہوگا۔
بورس جانسن نے کہا کہ 6 سے زیادہ افراد کے میل جول پر پابندی ہوگی، عوام کیلئے لاک ڈاؤن کے قوانین پیچیدہ اور مشکل ہورہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے نئے قوانین لائے ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے۔