کتے نے گھر والوں کی جان بچا لی

457

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایک گھر میں کتے کے بھونکنے سے کئی افراد کی جانیں بچ گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رالف نامی کتا گھر کے لان میں سو رہا تھا کہ رات کے وقت باورچی خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

رالف کے مالک واکر کا کہنا ہے کہ عام طور پر رالف رات کے وقت نہیں بھونکتا، لیکن جب باورچی خانے میں آگ لگی تو رالف نے زور زور سے بھونکنا شروع کردیا۔

مالک واکر کے مطابق رالف کے بھونکنے پر میں اور میری بیوی نیند سے بیدار ہوئے اور باہر لان میں رالف کے پاس پہنچے جہاں ہم نے دیکھا کہ باروچی خانے کی کھڑکی سے آگ لگنے کے باعث دھواں اٹھ رہا تھا۔ میری بیوی فوراً گھر کے اندر گئی اور بیٹی اور بیٹے کو نیند سے بیدار کر کے انہیں لان میں لے آئی۔

واکر نے کہا کہ ہم نے فوراً فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

واکر نے کہا کہ رالف نے ہم سب کی زندگیاں بچائیں، رالف ایک ہیرو ہے، آگ سے املاک کو شدید نقصان پہنچا لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اہل خانہ اور رالف خیریت سے ہیں۔