موٹروے واقعے پر غیرزمہ دارانہ بیان، سی سی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

299

مسلم لیگ ن نے لاہور موٹروے زیادتی کیس میں غیر زمہ دارانہ بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی سی پی او کہتے ہیں بیٹیوں والے دھیان کریں ہم حفاظت نہیں کرسکتے، میرا سوال ہے آپ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں فرانس میں رہتی ہیں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی سی پی او کو نہ نکالا گیا تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، سی سی پی او کو نشان عبرت بنایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں دہشتگردی کی دفعات لگنی چاہئیں،خاتون کےساتھ زیادتی کاواقعہ قابل مذمت ہےواقعےپرسیاست نہ کی جائے،ماں کو3بچوں کےسامنےاجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیاوہ حیران نہیں کہ اس کےبچوں کےساتھ زیادتی کی گئی۔