بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔
پٹیشن امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
عدالت سے امید ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے قانون سازی کرکے بلدیاتی انتخابات زیر التوا کیے لوکل گورنمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں کراچی اور لاہور کے جو حالات ہیں وہ موثر لوکل گورنمنٹ نہ ہونے کہ وجہ سے ہوا۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ امید ہے عدالت بنیادی حقوق پورا کرنے کے لیے حکومت کو مجبور کرے گی۔