روبوٹ ماسک لگانے کی یاد دہانی کرائیں گے

271

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شہری ماسک پہننا بھولیں گے تو روبوٹ ان کو یاد دہانی کروائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں انجینئرز نے تقریباً چار فٹ اونچے ’پیپر‘ روبوٹس میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو اب دکانوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس آنے والوں کو ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائیں گے۔

کسی شخص نے ماسک نہ پہنا  ہوگا تو جدید ترین کیمروں سے لیس روبوٹ شائستگی سے کہے گا آپ کو ہمیشہ ماسک صحیح طریقے سے پہننا چاہیے۔

 اگر صارف ماسک پہن لیں تو ربورٹ شکریہ بھی ادا کرےگا۔ ربورٹ تیار کرنےوالی کمپنی کا کہناہے کہ یہ ربورٹ پولیس نہیں بلکہ صارفین کوماسک پہننے کی تلقین کرنےکا سافٹ ریمائنڈر ہے۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو فیس ماسک پہننے کی تلقین کی ہے۔