سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے 3 نومبر 2020 کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے متعلق جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان ترتیب دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی 17 سمتبر سے جھوٹی، غلط اور گمران کن معلومات کو ٹوئٹر سے ہٹا دی گی تاکہ امریکی عوام پریشانی کا شکار ہوں۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایسے مواد کو ہٹانا ہے جس سے عوام کے ووٹوں کی حفاظت کی جاسکے، ٹوئٹر پر گمراہ کن پوسٹس سے لوگ دباؤ کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی معلومات کے خلاف کارروائی کرے گی جو شہری عمل کے قوانین اور ضوابط کے بارے میں الجھن کا سبب بنے گی۔
ٹوئٹر کے ان اقدامات سے انتخابی دھاندلی، بیلٹ میں چھیڑ چھاڑ، ووٹ کی گنتی یا انتخابی نتائج کے بارے میں غیر مصدقہ معلومات کے دعوے ختم ہوجائیں گے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ ٹوئٹر شہری عمل کو کسی طور بھی متاثر کرنے کے حق میں نہیں، خاص کر انتخابات کے دوران۔
ٹوئٹر نے کہا کہ امریکی انتخابات کے دوران جھوٹی معلومات پھیلانے والے کو ہمارے سخت قوانین کا سامنا کرنا ہوگا، یہ قوانین سب کے لیے یکساں ہیں۔