زیتون کا تیل، تمام تیل کی اقسام سے زیادہ صحت بخش

622

زیتون کا تیل جو زیتون کے گودے کو الگ کر کے نکالا جاتا ہے، اب تمام نباتاتی ذرائع سے نکالے جانے تیلوں کی اقسام میں سب سے زیادہ صحت مند تیل کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

سپین میں یونیورسٹی آف ویلینشیا میں پبلک ہیلتھ کی پروفیسر فرانسسکو باربرا کہتی ہیں زیتون کے تیل میں پائے جانے والے دیگر مرکبات غیر متعدی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں، کسی خاص نظام کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ ہمارے جسم کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

ہارورڈ یونیورسٹی کے ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کے نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ سے واسبتہ ریسرچر اور منصنف مارٹا گوش فیر نے صحت اور غذا کے تعلق کا گذشتہ 24 برسوں میں ایک لاکھ افراد کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا اور انھیں پتہ چلا کہ کسی بھی قسم کے زیتون کے تیل کی زیادہ مقدار استعمال کرنے والوں میں 15 فیصد تک امراضِ قلب کے کم خطرات تھے۔

زیتون کے تیل کے فائدوں کو مونو ان سیچوریٹڈ آئل سے جوڑا جا سکتا ہے جس میں معدنیات اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں اور پودوں سے حاصل کیے گئے بہت سے غذائی اجزا ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ زیتون کے تیل کے اثرات سے آنتوں کے جراثیم اور امراضِ قلب میں فائدہ پہنچا اور یہ کہ خالص زیتون کا تیل کینسر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔