بیلجئیم کے شہر وروئیرز کے سابق مئیر ‘پئیر ڈیوڈ’ جن کا انتقال 1839 میں ہوا تھا، کا دل بند ڈبے میں حالیہ کھدائی کے دوران دریافت ہوا ہے جسے مقامی شہری ایک فرضی داستان خیال کرتے تھے۔
پئیر ڈیوڈ 18ویں صدی میں بیلجئین شہر وروئیرز کے مئیر تھے۔ ان کا انتقال 1839 میں اُس وقت ہوا تھا جب وہ اپنے سرکاری دفتر میں موجود تھے۔
اُن کی یاد میں 1883 میں ایک فوارہ تعمیر کیا گیا تھا جس کی بنیاد میں حکام نے پیئرز ڈیوڈ کے اہلخانہ کی اجازت سے اُن کا دل ایک کالے ڈبے میں بند کرکے دفن کردیا تھا۔
مقامی لوگوں کا ماننا تھا کہ سابق مئیر کا دل شہر کے وسط میں تفریحی مقام پر دفن ہونا محض ایک فرضی داستان ہے تاہم حالیہ کھدائی کے دوران اس دل کی دریافت نے فرضی داستان کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
ڈبے کو شہر کے میوزم برائے فائن آرٹس اینڈ سیرامکس میں بطور نمائش رکھ دیا گیا ہے۔