پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کوفارغ کردیا

81

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے گریڈ 19 سے 3 تک کے 11 ملازمین کی برطرفی کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام 11ملازمین اب اسپورٹس بورڈ میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، برطرف کیے گئے ملازمین میں گریڈ 19کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وجے کمار، گریڈ 17کے پبلی کیشن آفیشر اظہر نثار شیخ، گریڈ 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن سیل شازیہ اعجاز،گریڈ 16کے آفس سپریڈنٹنٹ شیخ کاشف تبسم،گریڈ 16کے آفس سپریڈنٹنٹ غلام تقی خان بوسن شامل ہیں۔برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں گریڈ 14کے اسٹینو ٹائپسٹ عامر جاوید خان،گریڈ 9کے سائونڈ سسٹم آپریٹر خالد محمود،بی پی ایس 6کے لیڈینگ فائر مین آصف مطلوب،بی پی ایس 3کے 3لیب اٹینڈنٹ محمد ابرار،عاطف ضیاء،شہناز اختر شامل ہیں۔اس حوالے سے جب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔