تمہارے درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو، اْس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے وہی اللہ میرا رب ہے، اْسی پر میں نے بھروسہ کیا، اور اْسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔ تمہارے درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو، اْس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے وہی اللہ میرا رب ہے، اْسی پر میں نے بھروسہ کیا، اور اْسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔ آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اْسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے، اْسے ہر چیز کا علم ہے۔ (سورۃ الشوری:10تا12)
گزشتہ امتوں میں ایک شخص کو اللہ نے خوب دولت دی تھی۔ جب اس کی موت کا وقت آیا، اس نے بیٹوں سے پوچھا میں تمہارا کیسا باپ تھا؟ بیٹوں نے کہا، بہترین باپ۔ اس نے کہا مگر میں نے عمر بھر کوئی نیکی نہیں کی۔ اس لیے جب میں مرجاؤں تومجھے جلا کر میری ہڈیوں کو پیسنا اور راکھ ہوا میں اُڑا دینا۔ بیٹوں نے ایسا ہی کیا۔ اللہ نے اُسے جمع کیا اور پوچھا، تونے ایسے کیوں کیا؟ عرض کی یارب! تیرے خوف سے۔ پس اللہ نے اسے معاف کردیا۔ (بخاری)