آرمی چیف سے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

76

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈرنے ملاقات کی،جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزئی کے درمیان ملاقات میں خطے کی جیو اسٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکورٹی،باہمی تعلقات کے فروغ، افغانستان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔