قائداعظم کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا وژن ہی ہمارا مقصد ہے، آرمی چیف

70

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بابائے قوم کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری آرمی چیف کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک الگ خودمختار ریاست کے طور پر ابھرا۔ قائداعظم کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا وژن ہی ہمارا مقصد ہے، ملکر اس مقصد کو ضرور حاصل کریں گے۔