سینٹ کی خالی نشست بلوچستان عوامی پارٹی کے نام

423

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی نشست بلوچستان عوامی پارٹی نے میدان مارلیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک نشست پر انتخاب مکمل ہوگیا، الیکشن میں4 امیدواران نے حصہ لیا جبکہ گزشتہ رات بی این پی ایم کے امیدوار محمد علی جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی)کے امیدوار کےحق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر سینٹ کی سیٹ کیلیے منتخب ہوئے  جبکہ جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی)کے امیدوار غوث اللہ نے 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے، 61اراکین میں سے 2 ارکین کے ووٹ مسترد ہوئے جبکہ آزاد امیدوار منیر احمد بلوچ اور محمد علی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا ۔

واضح رہے صوبائی اسمبلی کے65 ارکین اسمبلی میں سے فضل آغا کے وفات کی وجہ سے 64 ارکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔