پشاور(آن لائن)پاکستان اور قازقستان کا دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق، قازقستان کے سفیر کی نائب صدر سارک حاجی غلام علی نائب صدر ایف پی سی سی آئی قیصر خان داد زئی سے ملاقات ۔حاجی غلام علی نے کہا کہ خطے میں سی پیک روٹس کی تکمیل سے درپیش مشکلات جلد حل ہوجائیں گی،باہمی تجارت اور دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کے دورے سے باہمی رابطہ اور تعلق مضبوط اور تجارت میں آسانی پیدا ہوگی ، کاروبار میں حائل مشکلات کو حل کیا جائے گا، غلام علی نے تجویز پیش کی کہ قازقستان اور پاکستان کے مابین بینکنگ چینل کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے رقم کے تبادلے کے لیے فعال رہنا چاہیے۔قیصر خان داد زئی نے کہا کہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ چیمبرز جلد تشکیل پر زور دیا ۔