پختونخوا: شادی ہالوں میں دلہا ،دلہن کیلیے ماسک لازمی قرار

85

پشاور(آن لائن) پشاور سمیت صوبے بھر میں 15 ستمبر سے شادی ہال کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں جس کے تحت دلہا ، دلہن کے علاوہ والدین اور مہمانوں کاداخلہ بھی ماسک کے بغیر نہیں کیاجائے گا۔ 200سے زاید افراد کی گنجائش والے ہال میں 100افراد کو مناسب فاصلے پر بیٹھایا جائے گا۔ 400سے زاید افراد کے شادی ہال میں 200افراد، 600افرادکے شادی ہال میں 300افراد ، 800شادی ہال کے افراد میں 400افراد ، 1ہزارافراد کے لیے شادی ہال میں 500افراد کو آنے کی اجازت دی جائیگی ۔ شادی ہالوں کے بیت الخلا میں سینٹی ٹائزر لازمی ہوگا۔ جبکہ شادی ہالوں میں کام کرنے والے ملازمین کا باقاعدہ طبی معائنہ ہو گا۔