مقبوضہ کشمیر‘ پولیس نے5 بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

128

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ سے 5 بیگناہ نوجوان گرفتار کر لیے۔ پولیس نے اشفاق احمد پنڈت، عبدالمجید ڈار اور مبشر احمد ڈار کو بارہمولہ کے علاقے ڈانگر پورہ سوپور سے جبکہ محمد یاسین بٹ اور واسد اشرف صوفی کو ضلع کے علاقے کریر ی میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اشفاق پنڈت پر مجاہد ہونے کا
الزام عاید کیا ہے جبکہ دیگر گرفتار نوجوانو ںکو مجاہدین کے کارندے قراردیا ہے۔ دریں اثنا مقبوضہجموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لییبڑی تیزی سے کام کر رہا ہے اور وہ ریاست جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر سے جاری ایک بیان میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔
مقبوضہ کشمیر