توہین آمیز مواد پر مشتمل 3کتب پر پابندی عاید

128

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں توہین آمیز مواد پر مشتمل 2 غیر ملکی اور ایک پاکستانی کتاب پر پابندی عاید کردی ہے۔دی فرسٹ
مسلم،آفٹر دی پرافٹ اور شارٹ ہسٹری آف اسلام نامی کتابوں میں توہین آمیز مواد شامل ہے ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے کتابوں کی درآمد اور برآمد پر بھی فوری پابندی عاید کردی تھی اور وزارت داخلہ نے ان کتابوں سے متعلق چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔،کتابوں کی نشاندہی وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی کی مذہبی امور کمیٹی میں کی تھی۔ انہوںنے کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی پبلشرلیزلے ہیزیلٹن کی 2کتابیں دی فرسٹ مسلم اور آفٹر دی پرافٹ کے علاوہ پاکستانی مصنف مظہر الحق کی کتاب شارٹ ہسٹری آف اسلام پیش کی تھی، جن میں اسلام اور پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز مواد شامل تھا۔