پنجاب پولیس پہلے سے زیادہ ناکارہ ہوچکی ہے،اجمل حسین

104

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق، نائب امیر چودھری سلیم گجر،انجم اقبال بٹ اور شیخ محمدعمران ودیگرنے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔پولیس عوام کو طفل تسلیاں دینے کے بجائے ملزمان گرفتارکرے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تو بڑی شاہراہیں بھی محفوظ نہیں۔ ملک میں جنگل کا قانون اور بھیڑیوں کا راج ہے۔بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔اگر جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنایا جاتا تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے سات ماہ میں صرف پنجاب میں گینگ ریپ اور اغوا برائے تاوان کے 10 ہزار سے زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔حالات کی سنگینی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک تو پنجاب پولیس پہلے سے زیادہ ناکارہ ہوچکی ہے اور دوسرے آئے روز کے تبادلوں نے پولیس کے پورے نظام کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔