وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچنے کا عمل شروع

67

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کا وزارتوں،ڈویژنوں اور صوبوں کے احتساب کا عمل شروع
ہوگیا، سب کا اعمال نامہ 28 اکتوبر کو سامنے لایاجائیگا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے 25 وزارتوں اور 2صوبوں کی کارکردگی رپورٹ مکمل کرلی،مزید 10 وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ۔وزارت نجکاری ،قومی صحت اور وزارت تخفیف غربت ، وزارت قانون و انصاف،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورانسداد منشیات ،وزارت امور کشمیر،وزارت بحری امور کی کارکردگی کا احاطہ کرنا شروع کردیا،وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کتنی شکایات حل کیں اس بارے میں بھی رپورٹ کی تیاری پر کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔ بلوچستان و سندھ اور 6 وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ آئندہ ماہ مرتب کی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کے ریکارڈ کا ڈیلیوری یونٹ کے ریکارڈ سے موازنہ کرکے حتمی رپورت مرتب کی جائے گی۔ وزارتوں میں سیکرٹرز اور ماتحت افسران و عملے کی استعداد کار کو بھی پرکھا جائے گا ، آئی جیز،چیف سیکرٹریز ماتحت اداروں کی پرفارمنس کی پڑتال ہوگی۔