موٹروے واقعے پر مراد سعید کو برطرف کیا جائے، نفیسہ شاہ

74

اسلام آباد (آن لائن) مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موٹروے واقعے پر مراد سعید کو برطرف کیا جائے، انسانیت سوز واقعے کو سانحہ ساہیوال کی طرح دبنے نہیں دیں گے،موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے مجرم تاحال گرفتار نہیں ہوئے ہیں، انسانیت سوز واقعے کو سانحہ ساہیوال کی طرح دبنے نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نئے پاکستان کے حالات یہ ہیں کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور باقی پاکستان میں موٹروے پر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی اس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو پاکستان کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور نے جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے اس سے ملزمان کو فائدہ پہنچایاجارہا ہے اور ان کی سہولت کاری کی جارہی ہے اور سی سی پی او کی سہولت کاری کی وزیر اور مشیر کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، پاکستان میں کسی جگہ خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ۔