جرمنی کی نصف سے زائد آبادی کوروناوائرس وبا سے اتنی خوفزدہ نہیں ہے جتنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجی پالیسیوں سے خوف زدہ ہے۔ یہ بات جرمنی میں کئیے گئے ایک سالانہ سروے میں سامنے آئی۔
سروے کے مطابق 53 فیصد عوام کیلئے کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے خطرے اتنے تشویشناک نہیں جتنی ٹرمپ کی خارجہ پالیسیاں ہیں۔
جرمن کے R+V انشورنس گروپ کے تحت سروے کیا گیا جس میں 1992 سے رہ رہے جرمنوں کی ملکی و عالمی سیاسی حالات سے متعلق فکروں اور خوف کا تجزیہ کیا گیا۔
جرمنی کے اہم سیاسی تجزیہ کار مانفریڈ اسکیمیڈ نے سروے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمن عوام امریکہ کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور اپنے اتحادیوں کو سیکورٹی کی فراہمی کی عدم یقین دہانی جس میں جرمنی بھی شامل ہے، تشویش کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی انہی خارجہ پالیسیوں کے باعث یورپ اور جرمنی میں اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے۔