تاریخ کا ہولناک ترین سونامی، جس میں 3 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے

416

26 دسمبر 2004 کو بحرِ ہند میں 9.0 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جو 13 ممالک کے ساحلوں سے ٹکرائیں اور بے انتہا تباہی اور اموات کی ذمہ دار بنیں۔

تجزیے کے مطابق تقریباً 3 لاکھ لوگ اس سونامی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ صرف اندونیشیا کے سماترا نامی جزیرے جو کہ زلزلے کے مرکز سے زیادہ دور نہیں تھا، پر موجود افراد میں سے تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار لوگ لقمہ اجل بنے اور 40 ہزار افراد سری لنکا کے ایک جزیرے پر ہلاک ہوئے۔

اس سونامی کی لہروں کی اونچائی، ساحلوں سے ٹکراتے وقت 30 فٹ تک ریکارڈ کی گئی اور اس سونامی کی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی لہروں نے تقریباً پورے بحرِ ہند سے مشرقی افریقہ کا احاطہ کیا تھا۔