وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر 3ساتھیوں سمیت ہلاک

152

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کا سرحدی علاقے میں آپریشن‘دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک۔پاک فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے اور اس کے 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غڑیوم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے اور اس کے 3 ساتھی مارے گئے۔احسان سنڑے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا،ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں بھی ملوث تھا اور وہ سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے گزشتہ دنوں شکتو میں کیے گئے اس حملے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا جس میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح شہید ہوئے تھے۔