اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلےکانفاذکردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ فرڈوپلانٹ میں1044سنٹری فیوجزمیں یورینیم کی افزودگی کی جاتی ہے،فرڈوپلانٹ میں جوہری وعدوں میں کمی لانےکی پالیسیوں کا نفاذکیاگیاہے۔
علی اکبرصالحی نے بتایا کہ جوہری معاہدےکےمطابق1044سنٹری فیوجزمیں یورینیم افزودگی نہ کرنےکاوعدہ کیاتھا تاہم جوہری وعدوں میں کمی کرکےضرورت کےتحت یورینیم کی افزودگی کاعمل جاری ہے۔