لاہور موٹروے زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی.
لاہور گجر پورہ موٹروے پر زیادتی کی شکارخاتون سے متعلق بیان پر سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے معافی مانگ لی.
سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ متاثرہ خاتون اورتمام طبقات سےمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگرمیری گفتگو سے دل آزاری ہوئی تومعافی چاہتا ہوں.
خیال رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلی ہیں، میں حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باوجود وہ جی ٹی روڈ سے کیوں گوجرانوالہ نہیں گئیں؟
دوران گفتگو عمر شیخ کا کہنا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی ، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئيں جہاں آبادی تھی؟