لاہور موٹروے زیادتی کیس میں دوران تفتیش ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے.
لاہور گجرپورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں پولیس کی جانب سے ملزمان کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد گزشتہ روز ایک ملزم نے خود پولیس کو گرفتاری دے دی تھی.
موٹروے زیادتی کیس میں دوروان تفتیش ملزم وقارلحسن نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عابد کچھ عرصہ سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتارہا، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے.
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں وقارالحسن واقعہ میں ملوث نہیں پایاگیا لیکن ڈی این اے رپورٹ کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا.
دوسری جانب نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق لاہور موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد کے بہنوئی اور رشتے دار بھی زیر حراست ہیں.