وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2095 ملین ڈالر بھیجے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگست 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں دو ہزرا 95 ملین ڈالر بھجوائے.
اگست 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مدمیں 2,095$ ملین بھجوائےجوگزشتہ سال اگست کےمقابلےمیں 24.4%زیادہ ہیں۔جولائی2020 میں یہ ترسیلات 2,768$ ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔رواں مالی سال کےپہلے 2ماہ کےدوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کےاسی دورانیےکی نسبت31%زیادہ رہیں۔الحمدللہ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 14, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی 2020 میں یہ ترسیلات 2,768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت31فیصد زیادہ رہیں۔