کراچی کیلیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کابینہ میں پیش ہوگا

348

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نےکےالیکٹرک کیلئےبجلی 2.89روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے اور کراچی کےعوام کیلیےبجلی مہنگی کرنےکا ای سی سی  فیصلہ وفاقی کابینہ میں  پیش کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل ہوگا جس میں کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا اور قیمتوں میں اضافے کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر رسک  مینجمنٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی جب کہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کےایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں پشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کی سمریاں پیش کی جائیں گی،جدید جیل کی تعمیر کیلئے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔