وہ بچی جس میں 8 انسانی اعضاء ایک ساتھ ٹرانسپلانٹ کیے گئے

383

31 جنوری 2004 کو امریکی شہر میامی میں ایک 6 ماہ کی الیسیا ڈی میٹیو (Alessia Di Matteo) نامی بچی کا آپریشن کیا گیا جس میں 8 انسانی اعضاء کو ایک ہی وقت میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

بچی ایک جان لیوا بیماری میں مبتلا تھی جس میں معدہ، آنتیں، گُردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتے۔ آپریشن کے دوران بچی میں جِگر، معدہ، لبلبہ (pancreas)، چھوٹی اور بڑی آنتیں، تلی (spleen) اور دو گُردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔

الیسیا آپریشن کے بعد 1 سال زندہ رہی اور 12 جنوری 2005 کو انتقال کیا۔