سب سے زیادہ شرح اموات کی حامل ملازمتیں

375

امریکہ میں لکڑیوں کے استعمال کیلئے دیوہیکل اور بھاری بھرکم درختوں کے کاٹے جانے کے کام میں شرح اموات سب سے زیادہ ہے اور اس کے بعد پائلٹس کا نمبر آتا ہے جو طیارے کو کنٹرول کرتے ہیں۔

پائلٹس اور درختوں کو کاٹنے والے افراد جنہیں انگریزی میں ‘لوگرز’ (Loggers) کہا جاتا ہے، میں سے ہر سال 1 لاکھ میں سے 92 ملازم کام کے دوران ہلاک ہوتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر کوئلے کی کان میں ملازمت میں شرح اموات سب سے زیادہ ہے۔ کوئلے کی پیداواری کے لحاظ سے چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ صرف 2004 میں 6،027 ملازموں نے کوئلے کی کان میں کسی نہ کسی حادثے کے باعث جان گنوائی جبکہ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق 600،000 افراد پھیپڑوں کے خراب ہونے کے باعث ہلاک ہوئے۔