آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

90

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی سفیر محمد صادق بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، علاقائی سیکورٹی اور جاری افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ جاری امن عمل میں پاکستان کے مخلصانہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر اس کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطے میں امن و رابطے کے حوالے سے وژن واضح ہے اور قومی طاقت کے تمام عناصر اس ویژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متحد ہیں تاکہ خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔