ڈھوک سیداں گرائونڈ کی اراضی پر عدالتی فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل مسترد

105

راولپنڈی(آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی نے مفاد عامہ سے متعلق ڈھوک سیداں گرائونڈ کی اراضی پر عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو اسکول،کالج،اسپتال اور کھیل کے میدان کیلیے مختص کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ،70سے زاید سماعتوں پر مشتمل طویل مقدمے میں ساڑھے 12 سال بعد عدالت نے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیاکہ درخواست گزار فیصلے کی کا پی براہ راست صدر مملکت کو بھجوائیں تاکہ اراضی کے مفاد عامہ کے استعمال کا نوٹیفکیشن جلد ہوسکے ۔عدالت عالیہ میںیہ پٹیشن شفاف سوسائٹی غازی آباد راولپنڈی کینٹ کے صدرو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق رکن مجلس عاملہ محمد انوار ڈار نے انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی، عدالت نے ڈھوک سیداں اراضی کو اسکول، کالج، اسپتال اور کھیل میدان کے لیے مختص کرنے کا حکم دیاتھا، ڈھوک سیداں راولپنڈی میں واقع 108 کنال اراضی کیس کا محفوظ فیصلہ عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس خالد محمود ملک نے 22جنوری 2018ء کو سنا یا تھا،اس فیصلے کیخلاف وفاق نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ۔