سابق وائس چیئرمین وندر کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،مسائل کے حل کا مطالبہ

85

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر محمداسلم سوری، سابق کونسلر وڈیرہ محمدسلیمان انگاریہ کی ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، لسبیلہ سمیت خصوصاً وندر کے اہم بنیادی مسائل کو حل کیاجائے گا۔آر ایچ سی اسپتال وندر کی توسیع کرکے جدید سہولیات کے حامل نیا اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔میونسپل کمیٹی وندر کو ترقیاتی کاموں کیلیے خصوصی گرانٹ دی جائے گی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ لسبیلہ کے میگا منصوبوں کو خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مکمل کریں گے تاکہ عوام منصوبوں کے دیرپا فوائد سے مستفید ہوتے رہیں ،وندر ڈیم عظیم منصوبہ ہے جس کی تعمیر میں خصوصی خیال رکھاجائے گا۔ اس کے علاوہ لسبیلہ سمیت وندر میں نئے ترقیاتی دور کا آغاز کیاجائے گا جس پر محمداسلم سوری اوروڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی ستارجاموٹ، پی ایس اعجازعلی ،رمضان جاموٹ اورڈاکٹر تولا رام لاسی بھی موجود تھے۔