ن لیگ کا یوٹرن، اے پی سی کیلیے منتخب نام واپس لے لیے

80

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی تحریک انصاف کی طرح یوٹرن لینا شروع کر دیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے ترجمان
مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پہلے خود 6 نام میڈیا کو دیے اور بعد ازاں مریم اورنگزیب نے نام واپس لے لیے ۔اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد میں شامل ارکان کے ناموں کے بارے میں شہبازشریف خود بیان جاری کریں گے ،میڈیا سے درخواست ہے کہ شہبازشریف کے بیان تک انتظار کرے، قیاس آرائیوں سے بچا جائے۔